ٹی وی ڈراموں کی طرح سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کروں گی‘نیلم منیر

ٹی وی ڈراموں کی طرح سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کروں گی‘نیلم ...
 ٹی وی ڈراموں کی طرح سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کروں گی‘نیلم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکار ہ و ماڈل نیلم منیرنے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی، پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے اپنے کردار سے مطمئن ہونے کے بعد ہی فلم سائن کی ہے۔فلم’’چھپن چھپائی‘‘میں منفرد رول میں نظر آؤں گی ۔نیلم منیرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں ۔ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔ اس وقت کامیڈی، میوزیکل، رومانٹک، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں، اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، میں نے بھی کہانی اور اپنا کردار پسند آنے پر ہی ہاں کی ہے، میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ فلمی کیرئیر کا آغاز پاکستانی فلم کے ذریعے کررہی ہوں ۔فلم میں میرا کردار ایک چنچل لڑکی کا ہے۔ آئٹم سانگ کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے کافی آفرز ہوئیں مگر میرا ایک ہی جواب تھا کہ جب تک بطور ہیروئن تین چار فلمیں نہ کرلوں اس وقت تک ایسا ممکن نہیں ہے ۔ نیلم منیرنے کہا ٹی وی ڈراموں کی طرح سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ ٹی وی کے ساتھ فلم انڈسٹری جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس کے ذریعے ہم بین الاقوامی سطح پر اپنے کلچرل اور سوفٹ امیج کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ فلم میں میرے کردار کو پسند کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -