موسم گرما کے لئے خصوصی طور پر تیار کی گئی ٹو پیس لان کولیکشن متعارف
لاہور ( فلم رپورٹر)پاکستان میں موسم گرما کے لئے خصوصی طور پر تیار کی گئی ٹو پیس لان کلیکشن متعارف کرادی گئی، یہ کولیکشن ملٹی نیشنل برانڈ کے تمام ریٹیل نیٹ ورک اور ای اسٹورز پر دستیاب ہیں۔ اب جیسا کے موسم بہار گرمی کی جانب گامزن دکھائی دے رہا ہے، کھاڈی نے بھی سورج کی گرمی اور سمندر کی تازگی کو مد نظر رکھتے ہوئے حسین اور کھلتے ہوئے رنگواور ان پر دلچسپ ڈیزائن کے امتزاج سے دیدہ زیب ٹو پیس لان کولیکشنز متعارف کرادی ہیں ۔ متعارف کرائی گئی ٹو پیس کولیکشنز کے ڈیزائن کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ علاقائی زبانوں اور ان سے جڑے روائتی نقش و نگار کو مد نظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں، جس میں بغیر سلائی والے قمیض کے ساتھ دوپٹہ یا شلوار کے ساتھ قمیض شامل ہے، جبکہ ہر پرنٹ کے ڈیزائن موسم بہار اور گرمی کو ذہن میں رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔ جبکہ متعارف کرائی گئی اس کلیکشن کی کیٹا لاگ پر ہر پرنٹ کا مخصوص سلائی سے متعلق ٹپس اور ڈیزائن دیئے گئے ہیں جو کہ صارفین کو مطلوبہ ڈیزائن کے حصول میں معاونت فراہم کریں گے۔