کتھک ڈانسر زریں پناں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

کتھک ڈانسر زریں پناں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ملک کی نامور کتھک ڈانسر زریں پناں کے اعزاز میں الحمرا ہال نمبر دو میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کیپٹن عطاء محمد خان تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔تقریب میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے طلباو طلبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے زریں پناں کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے ملک کی نامور کتھک ڈانسر زریں پناں نے نہ صر ف پاکستان بلکہ بین الاقومی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔وہ آج کل الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -