فلم’’نا معلوم افراد 2‘‘کی شوٹنگ کا آغاز

فلم’’نا معلوم افراد 2‘‘کی شوٹنگ کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرنبیل قریشی نے اپنی نئی فلم’’نامعلوم افراد‘‘کی شوٹنگ کاآغازکراچی میں کردیا ہے جس کی کاسٹ میں فہدشیخ،محسن عباس اورجاویدشیخ مرکزی کردارکررہے ہیں جبکہ ایک اور اہم کردار کے لئے ارمینا خان یا عروہ حسین کوکاسٹ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ عروہ حسین نے پہلے اپنی مصروفیات کی وجہ سے فلم میں کام سے معذرت کرلی تھی لیکن دوبارہ رابطہ کرنے پر انہوں نے کچھ دنوں کا وقت مانگاہے۔فلم کی شوٹنگ کراچی میں مکمل کرنے کے بعد یونٹ جنوبی افریقہ روانہ ہوجائے گا جہاں نوے فیصد شوٹنگ کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی۔اس بارے میں ڈائریکٹرنبیل قریشی کا کہنا ہے کہ میں اپنی سابقہ فلموں کی طرح اس باربھی کوئی دعویٰ نہیں کروں گالیکن اتنا یقین دلاتا ہوں کہ اس بار بھی شائقین کو اچھی فلم دوں گا۔

مزید : کلچر