پیپلز پارٹی کی میڈیا کی آزادی کیلئے اہم خدمات ہیں،اشرفبھٹی

پیپلز پارٹی کی میڈیا کی آزادی کیلئے اہم خدمات ہیں،اشرفبھٹی

لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آزادمیڈیا ریاست کااہم ستون ہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے میڈیا کی آزادی کیلئے گرانقدر خدمات انجام اورقربانیاں دیں۔جب بھی کسی فوجی یاسول آمر نے میڈیا کی آزادی پرشب خون ماراتوپیپلزپارٹی کے جیالے اپنے صحافی بھائیوں اوراہل دانش کاہروال دستہ بن گئے ۔ پاناما لیگ کے کارندے پیپلزپارٹی اورمیڈیا کے درمیان فاصلہ پیدانہیں کرسکتے ۔پیپلزپارٹی سے زیادہ کوئی آزادی صحافت اورپائیدارجمہوریت کا حامی نہیں ہوسکتا ۔وہ خدابخش کالونی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1