حکومت نئے آبی ذخائر کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرے،ہما سلیم

حکومت نئے آبی ذخائر کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرے،ہما سلیم

  

لاہور ( پ ر ) آل پاکستان گجر خواتین ایسوسی ایشن کی صدر ہما سلیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کرنے اور سستی بجلی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم ،دیا مر ، بھاشا ، مہمند ، اکھوڑی ، بونجی،کرم تنگی ، منڈا ،داسو سمیت دیگر ڈیمز فوری تعمیر کیے جائیں ، حکومت نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرے کیونکہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کا راز کالا باغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر کی تعمیر میں ہی پوشیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا پاکستان روشن ہو جائے گااور اس کی تعمیرکے بعد صنعتی پیداوار میں پانچ سے چھ ارب ڈالر جبکہ زرعی پیداوار میں دس سے بارہ ارب ڈالر سالانہ اضافہ ہو جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -