تحفظ ناموس رسالت ؐکیلئے مسلم امہ متحد ہے،پروفیسر عبدالستارحامد

تحفظ ناموس رسالت ؐکیلئے مسلم امہ متحد ہے،پروفیسر عبدالستارحامد

لاہور(پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالستار حامد‘ میاں محمود عباس‘ مولانا مبشر احمد مدنی نے حکومت کے گستاخانہ مواد کے معاملے کو اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی فورم میں اٹھانے کے فیصلے کو خوش آئند اور مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ اور کہا کہ دین اسلام اور آقائے دو عالم کی ناموس کی حرمت کے لیے امت مسلمہ متحد ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے سوشل میڈیا پر اظہار آزادی کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کے خلاف گستاخانہ مواد کے خلاف مؤثر آواز بلند ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں علمائے کرام کے وفد سے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1