پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ہمیشہ حقائق چھپائے،یاسر گیلانی

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ہمیشہ حقائق چھپائے،یاسر گیلانی

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے سابق وزیراعظم کا امریکا میں پاکستانی سفیر کے خط کا منظرعام پر آنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے ہمیشہ عوام سے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی ہے میموگیٹ، ایبٹ آباد کمیشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن سمیت دیگر کمیشنوں کی رپورٹیں جاری کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی، نااہل سفارتی ٹیم اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان سفارتی تنہائی کا شکا رہے۔ وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ چار سالہ اقتدار کے بعد بھی وزیرخارجہ مقرر کیوں نہیں کیا ؟ نریندر مودی کی جارحانہ سفارتی مہم کے جواب میں حکمرانوں نے کیا تگ و دو کی؟ مودی سرکار کو خوش کرنے کے لیے قومی عزت اوروقارکو داؤ پر لگانے کی پالیسی درست نہیں وزیر اعظم اپنی بادشاہت کو بچانے کے لئے پارلیمنٹ کا رخ کر تے ہیں انہیں جمہوریت اور ملک سے کوئی سروکار نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1