فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایک اور فری ڈسپنسری کا افتتاح

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایک اور فری ڈسپنسری کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں ایک اور فری ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا گیا ۔ جس بعد لاہور میں FIF فری ڈسپنسریوں کی تعداد 39 ہوگئی۔ نئی قائم کی جانے والی ڈسپنسری کا افتتاح چیئر مین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے کیا۔ طلعت پارک میں ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پرایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں اسپیشلسٹ ڈاکٹراور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیم نے 845 افراد کے چیک اپ کے بعد انہیں ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ کیمپ پر 213 سے زائد افراد کی بلڈ شوگر ٹیسٹ جبکہ 156 افراد کی بلڈ گروپنگ بھی کی گئی ۔ کیمپ کی نگرانی جماعۃ الدعوۃ گلشن راوی کے مسؤل حافظ حبیب الرحمن نے کی جبکہ ڈسپنسری بھی انہی کی نگرانی میں قائم کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبد الرؤف نے کہا کہ خدمت خلق فلاح انسانیت کا شیوہ ہے ۔ دکھی انسانیت کی خدمت سے معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ این جی اوز کی آڑ میں دشمن ممالک کے ایجنٹس پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ کمزوروں،مریضوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا سنت نبوی ﷺ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا میں ایسے افراد اور ادارے موجود ہیں جو انسانیت کی خدمت پریقین رکھتے ہیں۔جہاں بھی کوئی ایمرجنسی کا واقعہ ہوتا ہے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سب سے پہلے پہنچتی ہے۔ہم اسکو مشن بنا کر اپنے رب کو راضی کررہے ہیں۔یہ ڈسپنسری اہل علاقہ کے لیے بہت بڑا ریلیف ہوں گی جہاں غریب و مستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں اس سے پہلے چلنے والی ڈسپنسریوں میں ماہانہ بارہ ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے ۔ دریں اثنا حافظ حبیب الرحمن نے بتایا کہ طلعت پارک کی یہ ڈسپنسری سہ پہر چار سے رات آٹھ بجے تک کھلا کرے گی۔ جبکہ ڈسپنسری پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی خدمات انجام دیں گے۔