باب پاکستان منصوبہ نامکمل،خدیجہ فاروق کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پاکستان کے وجود میں آنے کی قومی یادگار باب پاکستان منصوبہ نامکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو وجود میں آئے70سال گزر چکے لیکن باب پاکستان منصوبہ ابھی تک ادھورا ہے خادم اعلیٰ پنجاب کی سپیڈ پنجاب قومی یادگاری منصوبہ باب پاکستان کی طرف متوجہ کیوں نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے بعد والٹن پر قائم مہاجر کیمپ کا دورہ کیا تھا اور یہ وہی جگہ ہے جہاں باب پاکستان تعمیر ہوتا تھاخدیجہ فاروقی نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے 1992میں منصوبے کاسنگ بنیاد رکھا سابق صدر پرویز مشرف دور میں اس منصوبہ کیلئے 1ارب کے فنڈز مختص کیے گئے جبکہ 25فیصد تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کو نامعلوم ہدایات پر ایڈوانس ہی رقم ادا کردی گئی۔باب پاکستان منصوبہ کے سریا کو زنگ لگ چکا ہے ۔15سو ملین لینے والی کمپنی صرف ایک سکول بناسکی اس منصوبہ میں کروڑوں کی کرپشن ہوئی ۔