گستاخانہ مواد ،ذمے داروں کے خلافایکشن لیا جائے

گستاخانہ مواد ،ذمے داروں کے خلافایکشن لیا جائے

  

لاہور( پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔وزارت آئی ٹی اور سائبر کرائم بل ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔اگر ہر کام عدالت اور ایجنسیوں نے کرنا ہے تو حکومت کا کیا فائدہ ہے۔سوشل میڈیا کو آزادی اظہار رائے کی آڑ میں غلط استعمال کیا جارہا ہے ۔اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کو منظر عام پر لایا جائے اور ان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کیے جائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -