سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کی بہتر ی کیلئے کردار ادا کریں

سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کی بہتر ی کیلئے کردار ادا کریں

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہبیرون ملک مقیم پاکستان قیام پاکستان کے مقاصد اجا گر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ایک بیان انہوں نے کہاکہ زبیر گل سمیت دیگر رہنماؤں نے دنیا کے سامنے پاکستان کا درست نقشہ کھنچا ہے، پاکستان کا قیام جہاں جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت تھا وہاں ان لوگوں کیلئے امید کی کرن تھا جنہیں متحدہ ہندوستان میں ترقی کے مساوی مواقع سے محروم رکھا گیا اور ان کے تہذیبی تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان کی صورت میں ایک قوم نے اپنی اُس پہچان کو حاصل کیا جو اکثریت کے ہاتھوں معرض خطر تھی۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کی قراردادِ پاکستان میں یہ مضمر تھا کہ یہ نئی مملکت اپنے قیام کے بعد ایک ایسی قومی ریاست میں ڈھل جاتی جس میں تمام شہریوں کو مساوی مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کے عوام کو ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی منزل کا سراغ مل گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -