سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کسی صورت کم نہیں

سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کسی صورت کم نہیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان بہت جلد ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کسی صورت کم نہیں لیکن بعض انتشار پسند عناصر اسے بھی کالا باغ کی طرح متنازع ایشیو بنانا چاہتے ہیں۔ حکومت اور عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اور اسے پا تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت معاشی لحاظ سے درست سمت جارہی ہے،ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،اور سب سے اہم یہ کہ صنعتی زون میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی،بہت جلد بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب2013ء میں اقتدار میں آئی تھی تو توانائی کا بحران عروج پر تھا۔تاہم آج بہت بہتر صورتحال ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان شعبدہ بازی کررہے ہیں انہیں سیاست کے بنیادی تقاضوں کا علم نہیں ہے ،وہ روز نیا کرتب دکھاتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -