ریاست شہری حقوق کی حفاظت یقینی بنائے،ناصر اقبال خان
لاہور(جنرل رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرا یڈووکیٹ،آرگنائزررابعہ رحمن ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف ، تنویر خان ، میاں زاہدلطیف ،سلمان پرویز ، مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ممتاز حیدر اعوان ، محمد شاہد محمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرمدینہ منورہ سرفراز خان نیازی،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ، صدر فیصل آبادندیم مصطفی اورصدرقصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ ریاست شہری حقوق کی حفاظت یقینی بنائے۔عوام کا ریاستی نظام پراعتمادبرقرار نہیں رہا، عام آدمی کوکسی سطح پراقتدارمیں شریک نہیں کیا جاتا۔عوام کے ٹیکس کاپیسہ کہاں اورکیوں استعمال ہوگا ،ان سے قطعی نہیں پوچھا جاتا۔انسانوں کے حقوق بری طرح متاثر ہورہے ہیں،تعمیروترقی کی آڑ میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مشاورت کوسیاست اور جمہوریت کاحسن کہاجاتا ہے مگر ہمارے ملک میں یہ رواج ختم ہوگیا۔حکمران تنہا فیصلے کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں عوام کی سیاسی اہمیت اوروقعت ختم ہوگئی ہے ۔ہنرمندافرادکوبیروزگاری جبکہ ان کے عزیز واقارب کومہنگائی کی آگ میں جھونک دیاگیا ہے ۔