سیدنا صدیق اکبرؓنے دین کیلئے اہم کارنامے سر انجام دیے،علامہ ممتاز

سیدنا صدیق اکبرؓنے دین کیلئے اہم کارنامے سر انجام دیے،علامہ ممتاز

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مرکز ورلڈ پاسبان ختم نبوت جوھرٹاؤن میں خلیفہ اول جانشین مصطفیؐ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی یاد میں سالانہ سالارِ ختم نبوت کانفرنس مولانا محمد حنیف حقانی کی صدارت میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا شیخ محمد نعیم بادشاہ،مولاناقاری محمد منسوب رحیمی،حافظ شعیب الرحمن ،مولاناحسین احمد اعوان اور مولانا محمد اسلم ندیم نے اشاعت اسلام کیلئے سیدنا صدیق اکبرؓ کی گرانقدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ تحریک تحفظ ختم نبوت کے بانی و پہلے سالار، رہبروقائدہیں جنہوں نے اپنے دورِ خلافت میں اس وقت کے جھوٹے مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کو مرتدین سمیت واصل جہنم کرکے ختم نبوت کا پرچم بلند کیا ۔ سیدنا صدیق اکبرؓ کے بے مثال کارنامے کوجتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا تعاقب مشن صدیقی ہے اورآج بھی منکرین ختم نبوت اور گستاخانِ رسول کے قلع قمع کیلئے سنت صدیقیؓ کو زندہ کرنیکی ضرورت ہے کیونکہ ناموسِ رسالت ؐ کا جو غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے یہ ہر غیرت مند مسلمان کا عقیدہ و ایمان ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -