کرپشن کے آگے بند ھ باندھنا بڑی خدمت ہو گی،علی عدنان

کرپشن کے آگے بند ھ باندھنا بڑی خدمت ہو گی،علی عدنان

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے نائب صدر علی عدنان چوہدری اور چیئر مین علی عمران چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خلافزیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے جس کے باعث حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پرپاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے کرپشن کے سدباب کیلئے ٹھوس کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔گذشتہ روز اپنے حلقہ داروغہ والا میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلافبند باندھنا قوم کی بڑی خدمت ہوگی ن لیگ کی حکومت یہ بند باندھ کر ہی رہے گی،ہمیں مل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جن سے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلافبرسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرفمعاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1