مذاہب کے احترام کے بغیر امن قائم نہیں رہ سکتا،عبدالغفار روپڑی

مذاہب کے احترام کے بغیر امن قائم نہیں رہ سکتا،عبدالغفار روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ جب تک ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کااحترام نہیں کیاجاتا دنیا میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔اقوام متحدہ اور یورپی یونین دنیا کے امن کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکریں،مسلمان تحفظ ناموس رسالت ﷺایکٹ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں، اسلام امن پسند دین ہے اور مسلمانوں سے بڑھ کر دنیا میں کوئی بھی امن کاداعی نہیں ہوسکتا۔ گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اس میں لبرل یا سیکولرازم کو پروان چڑھانے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کے خلاف تحفظ ناموس رسالت تحریک چلائیں گے۔ توہین رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم قبول نہیں کی جائے گی۔ حکومت 295-C کے خلاف سرگرمیوں کا نوٹس لے‘ صوبہ بھر میں تحریک تحفظ ناموس رسالت چلائیں گے۔