جمعیت علما ء اسلام کا اجلاس،صد سالہ اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ
لاہور(سٹی رپورٹر)جمعیۃ علماء اسلام تحصیل کینٹ کااجلاس سٹڈی پیلس اکیڈمی مکہ کالونی گلبرگ میں تحصیل کے امیرمولانا محبوب الحسن طاہر کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں شاہداسرارصدیقی جنرل سیکرٹری تحصیل کینٹ،مولانا فصیح الدین سیف،مولانا ظاہر شاہ ، میاں محمدعامر،حافظ زبیر،مولانا عبدالواحد ، قاری غفران ، رانا عبدالرحمن ، سرسیف سالارسمیت غالب مارکیٹ ، مکہ کالونی،ماڈل کالونی کی یونٹوں کی مجالس عاملہ سمیت کثیرتعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں صدسالہ عالمی اجتماع کی تیاری کے حوالے سے تفصیلات کا جائزہ لیا گیااب تک تحصیل کینٹ سے متعددبسوں کا نظم مکمل ہوچکا ہے ، پینافلکس،اشتہارات چوکوں اور چوراہوں سمیت مختلف مساجد میں آویزاں کر دیے گئے ہیں۔عالمی اجتماع میں شرکت کرنے کیے تمام عہدیداران وکارکنان پرجوش ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محبوب الحسن طاہر نے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام کی بنیاد 1919ء میں رکھی گئی اور اب اسکو ایک سوسال پورے ہوچکے ہیں جمعیۃ علماء اسلام اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے