پیپلز پارٹی کے جلسوں کے اعلان سے(ن) لیگ بوکھلا گئی

پیپلز پارٹی کے جلسوں کے اعلان سے(ن) لیگ بوکھلا گئی

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب میں جلسوں کے اعلان سے مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور وزراء کو میدان میں اُتار کر دوسروں پر کچڑ اچھالا جا رہا ہے عوام کے پیسوں سے عیاشی کرنے والے وزراء اپنے محکموں پر توجہ دینے کی بجائے شریف خاندان کی نوکری کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عابد شیر علی اور طلال چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن )وفاقی اور صوبائی وزرا کی شکل میں الزامات اور لوگوں کی بگڑیاں اُتارنے کے لئے فوج تیار کر رکھی ہے اور اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ان وزراء کو میدان میں اُتار دیا جاتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1