حکومت عوا م کو صافپانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ دے سکی،مراد راس

حکومت عوا م کو صافپانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ دے سکی،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو پس پشت ڈال کر لیپ ٹاپ، جنگلہ بسوں اور اورنج ٹرینوں سے عوام کے دلوں میں نہیں اُتر سکتی اور نہ ہی ان سکیموں سے عوام سے ووٹ حاصل کر سکتی ہے موجودہ حکومت تعلیم، صحت اور صاف پانی مہیا کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا۔ یہ ہی وجہ سے عوام کی نظریں اب اعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہیں اور پانامہ زدہ حکمرانوں کے احتساب کی منتظر ہے۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔