سی ٹی ڈی کی اٹک پل پر کارروائی ،2دہشتگرد گرفتار ،دھماکہ خیز مواد برآمد

سی ٹی ڈی کی اٹک پل پر کارروائی ،2دہشتگرد گرفتار ،دھماکہ خیز مواد برآمد
سی ٹی ڈی کی اٹک پل پر کارروائی ،2دہشتگرد گرفتار ،دھماکہ خیز مواد برآمد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے اٹک پل پر کارروائی کرتے ہوئے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

حکومت میں دہشتگردوں کے حمایتی بیٹھے ہیں ،وزرا کو محض ڈاکٹر عاصم اور ایان علی یاد ہے :مولابخش چانڈیو

تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے اٹک پل پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران 2دہشتگردوں کو دھر لیا جن کے قبضے سے 820گرام دھماکہ خیز مواد اور 8ڈیٹونیٹرز برآمد کر لئے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت عبدالحسیب اوراحمد کے نام سے ہوئی ہے جو خیبر پختونخوا سے پنجاب آرہے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ راولپنڈی میں حساس مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے اکٹھے ہورہے تھے۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید :

لاہور -