وزیر اعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچیں گے
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف آج (پیر ) کو ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچ رہے ہیں وہ مسلم لیگ نواز سندھ کے تحت منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب ، پارٹی رہنماؤں اور عمائدین شہر سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری جنرل سنیٹر نہال ہاشمی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج (سوموار کو ) حیدر آباد پہنچیں گے ،وزیر اعظم کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر حیدرآباد کے حوالے سے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی متوقع ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم حیدرآباد اور ٹھٹہ ہی نہیں کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں ،میں جلسوں سے خطاب کریں گے اور دورے کریں گے۔