سی ایس ایس کی تیاری کے کورس میں جامعہ کراچی میں داخلے کا آغازآج (سوموار)سے ہو گا
کراچی(آن لائن)جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ پلیسمنٹ اینڈ اوورسیز ایگزامینیشن بیورو کے ڈائریکٹر ڈاکٹرمعیز خان کے اعلامیہ کے مطابق سی ایس ایس (C.S.S ) کی تیاری کے کورس میں داخلے کا آغازآج بروز پیر 27 مارچ2017 ء سے ہورہاہے۔
داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات رجسٹریشن فارم14 اپریل2017ء تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پرواقع کاؤنٹر نمبر 7 سے 100 روپے کے عوض صبح9:30 تادوپہر12:30 بجے تک جبکہ جمعہ کو دوپہر12:00 بجے تک حاصل وجمع کراسکتے ہیں۔سی ایس ایس کورس میں داخلے کے لئے بنیادی قابلیت کم ازکم سیکنڈ ڈویژن گریجویشن ہے،سی ایس ایس کی کلاسز 17 اپریل سے شروع ہوں گی۔