حلقہ پی بی 7زیارت ضمنی انتخاب،جے یو آئی (ف) کے امیدوارخلیل دومڑ13ہزار 211ووٹ لے کر کامیاب

حلقہ پی بی 7زیارت ضمنی انتخاب،جے یو آئی (ف) کے امیدوارخلیل دومڑ13ہزار 211ووٹ لے ...
حلقہ پی بی 7زیارت ضمنی انتخاب،جے یو آئی (ف) کے امیدوارخلیل دومڑ13ہزار 211ووٹ لے کر کامیاب

  


زیارت(ڈیلی پاکستان آن لائن)حلقہ پی بی7 زیارت کے ضمنی انتخاب کے تما م پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیدوار خلیل دومڑ3ہزار211ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق زیارت کے حلقے پی بی 7میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں جے یو آئی (ف)کے امیدوارخلیل دومڑ13ہزار 211و ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نور محمد 11441ووٹ لیکر دوسرے اورپشتون خوا میپ کے امیدوار سردار حبیب8343ووٹ لیکر تیسرے نمبرپررہے۔الیکشن کے دوران کچھ علاقوں میں بدامنی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے جبکہ شریف آباد پولنگ سٹیشن پرسیاسی جماعت کے حامیوں نے پتھرا¶کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے اور مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکاروںکو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی ۔

مزید : کوئٹہ