رکشہ یونین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر جاؤں گا،مجید غوری

رکشہ یونین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر جاؤں گا،مجید غوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عوامی رکشہ یونین کے وفد نے ایم اپی اے سیف الملوک کھوکھر، ملک فیصل کھوکھر اور غلام مصطفےٰ ٹیڈی سے ان کے ڈیرے پر ملاقات کی اور جوہرٹاؤن کے رکشہ ڈرائیوروں کے مسائل حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرچیئرمجیدغوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں اس لئے رکشہ ڈرائیوروں کے مسائل کے حل کیلئے مجھے کسی کے پاس بھی جانا پڑے تو میں اس کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔سڑکوں پر صرف اسی وقت نکلتے ہیں جب انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں ہماری پرامن دستک کی آواز ان کے کانوں تک نہیں پہنچتی۔اس لئے انہیں جگانے کیلئے آواز بلند کرنا اور احتجاج کا راستہ اختیا ر کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمیاں شروع ہو رہی ہیں جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں دن بدن خود ساختہ اضافہ کیا جارہا ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے۔جس کو جگانے کی ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں اپنی ذمہ داریا ں ادا کریں۔