ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری

ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری

  

اسلام آبا د( آن لائن )وزیر اعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں 96گیس سکیموں اور ان کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ان ارکان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،وزیر صحت سائرہ افضل تارڈ ،کیپٹن (ر ) صفدر ، طلال چودھری ، فضل الرحمان ، آفتاب شیر پاؤ،اکرم درانی ، طارق فضل چودھری ، رانا تنویز ، معین وٹو ، افضل کھوکھر ، بلیغ الرحمان ، سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی سمیت دیگر ایم این ایز کے حلقوں کی گیس سکیمیں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی گیس سکیموں پر پی پی دور حکومت سے پابندی عائد ہے تاہم وزیرا عظم نے وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمٹ کی سکیموں کیلئے نرمی کی جبکہ وزیر اعظم کے پاس گیس سکیموں کی منظوری کے اختیارات نہیں ہیں۔ گیس سکیموں کی منظوری کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔

وزیر اعظم سکیمیں

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے چاروں صوبوں کے عوام کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے دو ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنیکا حکم ۔ چاروں صوبوں کے اہم شہروں میں مجموعی طور پر چالیس سے زائد جدید ہسپتال تعمیر ہونگے ۔ یہ فیصلہ ملک کے چاروں صوبوں میں غربت کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ جس پر فوری عملدرآمد کیلئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو فوری طور پر مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ پنجاب بھر سمیت ملک بھر میں چالیس سے زائد جدید سہولیات پر مبنی ہسپتالوں کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ ملک بھر میں تقریباً بارہ نئے جدید ہسپتال تعمیر کئے جائینگے ۔ جن کی تعمیر کا آغاز سال رواں میں ہی شروع ہو جائیگا۔جبکہ آئندہ سال 2018 ء کے وسط میں ہی تمام منصوبوں کو مکمل کر لیا جائیگا۔ وزیر اعظم ہیلتھ انفراسٹرکچر کمپنی نے اس ضمن میں عملی طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ بارہ نئے جدید ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹ فرم بھی ہائر کر لی گئی ہے ۔ فیزI کے تحت ایک ہسپتال اسلام آباد میں جبکہ باقی ہسپتالوں کی تعمیر دو فیزوں میں آئندہ تین سالوں میں ہی مکمل کر لیے جائینگے ۔ ذرائع کے مطابق ہیلتھ انفراسٹرکچر کمنی نے ملک بھر میں غربت کی شرح اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں جدید ہسپتالوں کے قیام کیلئے چاروں صوبوں آزاد کشمیر ‘گلگت ‘بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور اسلام آباد ٹریٹری انتظامیہ کو مذکورہ ہسپتالوں کے قیام کیلئے زمین کی نشاندہی کر کے جگہ مختص کرنے بارے باضابطہ مراسلہ جات بھی جاری ہو چکے ہیں ۔ جبکہ جگہ کی نشاندہی بارے جاری مراسلہ جات کی روشنی میں تفصیلات آنا بھی شروع ہو چکی ہیں ۔ چاروں صوبوں سے مکمل تجاویز وصولی کے بعد ہیلتھ انفراسٹرکچر کمپنی دیگر تمام ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے باضابطہ طور پر فنڈز جاری کر سکے گی ۔

صحت کیلئے فنڈذ

مزید :

صفحہ اول -