پیپلز پارٹی کا دور حکومت ،13ہزار سی آئی اے ایجنٹوں کو ویزے جاری ہوئے

پیپلز پارٹی کا دور حکومت ،13ہزار سی آئی اے ایجنٹوں کو ویزے جاری ہوئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حسین حقانی کی جانب سے بطور سفیر صدر اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی اجازت سے 3برس کے دوران 52ہزار سے زائد امریکی باشندوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ان میں سے صرف 2200 ویزے ڈیفنس اتاشی کی منظوری سے جاری ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف پی پی پی دور حکومت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے ویزا سے متعلق سوال پر سینیٹ میں پیش کردہ دستاویزات میں ہوا تھا ۔ پی پی حکومت سے پہلے 10 برس میں بھی 52 ہزار ویزے جاری نہیں ہوئے ۔ دستاویز ات کے مطابق 2008ء سے 2011ء کے دوران 52ہزار 94 امریکی باشندوں کو پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے ، امریکی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے متعلق سابقہ اعداد و شمار دیکھے جائیں تو پی پی حکومت سے پہلے گزشتہ 10 برس میں بھی 52 ہزار ویزے جاری نہیں کیے گئے جتنے پی پی حکومت نے صرف تین برس میں جاری کیے ۔ 13 ہزار ویزے سی آئی اے ایجنٹس کو دئیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ صرف 2200 ویزے ایسے تھے جو ڈیفنس اتاشی کی مرضی سے دئیے گئے بقیہ تمام ویزوں میں ڈیفنس اتاشی کی مرضی شامل نہیں تھی ۔ دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پر بطور وزیر خارجہ مجھے بائی پاس کیا گیا، اس کا پیپلز پارٹی کو جواب دینا ہوگا۔ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر میرا کردار پوری قوم کے سامنے ہے، پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث جو لوگ بنے ہیں وہ ساری قوم کے سامنے ہیں۔ پیپلزپارٹی حکومت نے مجھے بائی پاس کرکے امریکیوں کو اپنے سفیر کے ذریعے ویزے جاری کئے ہیں۔ قوم پیپلز پارٹی کی قیادت سے امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پر جواب چاہتی ہے۔آج سب کچھ قوم کے سامنے ہے، قوم سے کچھ پوشیدہ نہیں ، پیپلز پارٹی کے چہتے افراد نے امریکیوں کو ویزے جاری کئے اس موقع پر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ آئندہ ایسی شرمندگی کا سامنا نہ کرناپڑے۔راحیل شریف اسلامی افواج کی سربراہی کو تیار ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، انہوں نے لہا کہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے۔واضح رہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اپنے ایک مضمون میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ حکومت کی منظوری سے سی آئی اے کے اہلکاروں کی مدد کی اور انہیں خصوصی ویزے فراہم کئے گئے جس کے بعد ملکی سیاست میں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ اس مضمون کے بعد وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے حسین حقانی کو لکھا جانے والا ایک خط بھی منظر عام پر آیا جس میں امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر کو امریکیوں کو خصوصی ویزے جاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ویزے

مزید :

صفحہ اول -