ٹرمپ نے مجھے بھی دوستی کی پیشکش کی تھی،اداکارہ ایما تھامسن کا انکشاف

ٹرمپ نے مجھے بھی دوستی کی پیشکش کی تھی،اداکارہ ایما تھامسن کا انکشاف
 ٹرمپ نے مجھے بھی دوستی کی پیشکش کی تھی،اداکارہ ایما تھامسن کا انکشاف

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ہالی وْڈ اداکارہ ایما تھامسن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں بغیر جان پہچان کے فون کرڈالا، دوستی کی پیشکش کی اور ساتھ ہی ٹرمپ ٹاور میں قیام کرنے کی دعوت دے ڈالی، ایما تھامسن کو پہلے تو حیرت ہوئی پھر انہوں نے ٹرمپ کی پیشکش ٹھکرادی۔lیک ہوئی ٹیپ پر ادا کئے متنازعہ کلمات ہوں یاسابق عالمی حسیناوں کے الزامات، خواتین کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ مشکل میں رہے ہیں۔اخبار کی ایڈیٹر خواتین ہوں ،جہاز پر ساتھی مسافریا ہالی وڈ اداکارئیں ، ہر کسی کو ان سے شکایت ہے ،کسی کو معمولی اداکارہ کہہ ڈالاتو کسی کو بھاری بھرکم،خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ان پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔اور اب ڈونلڈ ٹرمپ سے نالاں خواتین کی قطار میں ماضی کی خوبرو اور کامیاب اداکارہ ایما تھامسن بھی شامل ہو گئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ان کو بھی نہیں بخشا ،1998 میں کیلیفورنیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران فون گھما ڈالا،نہ جان نہ پہچان ، جھٹ دوستی کی پیشکش کر ڈالی اور ٹرمپ ٹاور میں قیام کا دعوت نامہ بھی دے ڈالا۔ایما تھا مسن کے بیان پر وائٹ ہاوس کی جانب سے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا،گرتی مقبولیت اور سفری پابندی اور اوباما کئیر کے حوالے سے شدید مخالفت کے بعد ایما تھامسن کے اس بیان نے امریکی صدر کے چیلنجز میں مزید اضافہ کردیا ہے

B

مزید :

صفحہ اول -