امریکہ ،اوہائیوکے نائٹ کلب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 14 زخمی

امریکہ ،اوہائیوکے نائٹ کلب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 14 زخمی
 امریکہ ،اوہائیوکے نائٹ کلب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 14 زخمی

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سِنسناٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سِنسنناٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق کیمیو نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ملوث تھے۔پولیس چیف نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ زخمی ہونے والے کئی افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔پولیس کیپٹن کِمبرلی وِلیمز کا کہنا تھا کہ حملہ آور مفرور ہیں اور پولیس کے پاس فی الحال ان کے حلیے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس حملے کے پیچھے کیا محرکات تھے اور ان کے خیال میں حملہ آور ایک سے زیادہ تھے۔یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق راست ایک بجے ہوا اور اس وقت کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔گذشتہ بارہ ماہ کے دوران یہ امریکہ میں کسی نائٹ کلب میں فائرنگ کا ایسا دوسرا واقعہ ہے اور کچھ عرصہ پہلے ریاست فلوریڈا میں اورلینڈو کے ایک نائٹ کلب میں عمر متین نامی شخص نے حملہ کیا تھا جس میں 49 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -