ساندہ، رکشہ سے اترنے والی 3خواتین کو ڈاکو پڑ گئے ،نقدی ،زیورات چھین کر تشدد

ساندہ، رکشہ سے اترنے والی 3خواتین کو ڈاکو پڑ گئے ،نقدی ،زیورات چھین کر تشدد

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا، مزاحمت پر تین خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال سے ڈاکوؤں نے خالد اور فیملی سے 5لاکھ60ہزار روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات وموبائل فون، سمن آباد سے ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے 6لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات وموبائل فون، مصطفی آباد سے ڈاکوؤں نے اختر و فیملی سے 5لاکھ نقدی وموبائل فون ،کاہنہ سے ڈاکوؤں نے شوکت اور فیملی سے 4لاکھ نقدی وموبائل فون، گلشن اقبال سے ڈاکوؤں نے ارشد سے 3لاکھ نقدی و موبائل فون چھین لیا، اچھرہ سے ڈاکوؤں نے ابرار اور اس کی فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ لیے ۔کوٹ لکھپت کی رہائشی3عورتیں رکشہ پرسوار ہو کرساندہ کے علاقے کیپٹن جمال روڈ پر اپنے عزیز کے گھر آئیں جہاں رکشہ رکتے ہی3ڈاکو آگئے اور گن پوائنٹ پرطلائی زیورات اور نقدی چھین کر تشدد کیا،ساندہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔، ہربنس پورہ، نصیر آبادسے کاریں جبکہ شاہدرہ، گوالمنڈی، اچھرہ، ملت پارک سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید : علاقائی