غالب مارکیٹ،2منشیات فروش گرفتار، لاکھوں مالیت کی چرس برآمد

غالب مارکیٹ،2منشیات فروش گرفتار، لاکھوں مالیت کی چرس برآمد

لاہور(خبر نگار ) غالب مارکیٹ کے علاقہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے2ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی۔چوکی انچارج رانا انور کے مطابق ملزمان طاہر اور ملک امجد عرصہ دراز سے منشیات فروخت کررہے تھے جنہیں مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاہے۔

مزید : علاقائی