بلال گنج ، درینہ دشمنی پر فائرنگ سے زخمی 14سالہ لڑکا دم توڑ گیا ،3زخمیوں کی حالت نازک

بلال گنج ، درینہ دشمنی پر فائرنگ سے زخمی 14سالہ لڑکا دم توڑ گیا ،3زخمیوں کی ...

  

لاہور(خبر نگار)داتا دربار کے علاقہ میں ہفتے کی شب درینہ رنجش پر فائر نگ سے زخمی ہونیوالا 14 سالہ لڑکا گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیاجبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت بھی نازک بیان کی جاتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بلال گنج کے علاقہ میں دو بھائی سجاد اور حسن منشیات کا دھندہ کر تے ہیں، چند ماہ قبل بلال گنج سے شاہدرہ میں شفٹ ہو ئے، ملزمان اپنے تین نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ ہفتہ کے روز ہجویری مارکیٹ آئے اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جن کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی تاہم 14سالہ رفع اللہ اتوار کے روز دم توڑ گیا۔زخمی ہونے والے شعیب ،صدیق اورعمیرتینوں کی حالت نازک بتائی جا تی ہے۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کردی ہے،پولیس نے مقتول کے بھائی احمد اﷲ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول شفیق آباد کے علاقے کھوکھر ٹاون کا رہائشی تھااور ملزمان کی اس کے بھائیوں سے دیرینہ رنجش چلی آ رہی تھی۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -