دو مسافروں میں جھگڑا، علامہ اقبال ایئر پورٹ میدان جنگ بن گیا

دو مسافروں میں جھگڑا، علامہ اقبال ایئر پورٹ میدان جنگ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دو مسافر آپس میں الجھ پڑے۔ اے ایس ایف اور پولیس چوکی کے اہلکار منہ تکتے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والے دو مسافروں کی لڑائی اور عدم برداشت سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ دیگر مسافروں کے منع کرنے کے باوجود دبئی سے پہنچنے والے مسافر محمد سلمان اور سالک منگریو جھگڑے سے باز نہ آئے۔ بین الاقوامی آمد لاؤنج میں سامان کی تلاشی کے دوران ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے رہے۔ لاہور ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ڈیوٹی عملے اور مسافروں نے صلح کروانے کی بہت کوشش کی لیکن دونوں میں سے کسی ایک نے بھی شکست نہ مانی اور ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔ تاہم پولیس نے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

مزید :

علاقائی -