بیگم کوٹ سے تین ڈاکو گرفتار،موبائل فونز، 2 موٹر سائیکلیں اسلحہ اور نقدی برآمد

بیگم کوٹ سے تین ڈاکو گرفتار،موبائل فونز، 2 موٹر سائیکلیں اسلحہ اور نقدی ...

  

لاہور( خبرنگار) ایس ایچ او شاہدرہ سہیل کاظمی کی نگرانی میں بیگم کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے چھپے 3 ڈاکو گرفتار کرکے اْنکے قبضے سے مال مسروقہ و اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے چھپے 3 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد عباس، دلبر علی اور محمد افضل شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، 2 موٹر سائیکلیں اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے دیگر 2 ساتھی کاکا اور بابو کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -