گجر پورہ، غازی آ باد،شالیمار اور ہر بنس پورہ میں سرعام پتنگ بازی
لاہور(خبر نگار) شہر میں سخت پا بندی کے باوجود گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا، شہریوں کی بڑی تعداد نے اتوار چھٹی کا دن پتنگ بازی کر تے ہوئے گزارا۔ سب سے زیادہ پتنگ بازی گجر پورہ، غازی آ باد،شالیمار،اور ہر بنس پورہ میں ہو تی رہی پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے35 پتنگ باز پکڑے جبکہ پتنگیں، چرخیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر 30مقدمات درج کرلئے۔ شہر میں سخت پا بندی کے باوجود ہفتے کی رات پتنگیں اڑتی رہیں۔اتوار کی صبح بھی آسمان پر پتنگیں اڑتی دکھائی دیں۔