پریس کلب عہدیداران کی رپورٹر نوید رضوی پر تشدد کی پرزور مذمت

پریس کلب عہدیداران کی رپورٹر نوید رضوی پر تشدد کی پرزور مذمت

  

لاہور (خبرنگار )لاہور پریس کلب کے صدر محمدشہبازمیاں،نائب صدر زاہد گوگی،سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت ،خزانچی شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور کیپٹل ٹی وی کے رپورٹر عدنان شیخ اور ابتک نیوزکے رپورٹر نوید رضوی پر پیپلز پارٹی کے ورکرز کی جانب سے ہونے والے تشدد کی پرزور مذمت کی ہے۔اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ورنہ پیپلز پارٹی کے پروگرامز کی میڈیا کوریج کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -