شالیمار اور سمن آباد میں پولیس نے جوئے الٹا دئے

شالیمار اور سمن آباد میں پولیس نے جوئے الٹا دئے

  

لاہور( خبرنگار) شالیمار اور سمن آباد پولیس نے الگ الگ کارروائی کے دوران 15 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس او شالیمار غلام باری کے مطابق بھوگیوال میں ایک فیکٹری میں جوئے کے اڈہ پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں پر اصغر علی اور توکل حسین وغیرہ آٹھ ملزمان جواء کھیل رہے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے آٹھ موبائل فون سیٹ اور داؤ پر لگی ہوئی نقدی برآمد کر لی ہے۔ اسی طرح سمن آباد پولیس نے ٹیوب والی گراؤنڈ میں چھاپہ مارا تو محمد آصف وغیرہ سات ملزمان کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے ہزارروں روپے داؤ پر لگی ہوئی رقم اور 7 موبائل فون سیٹ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -