فاروق آباد : مختلف ٹریفک حادثات وواقعات میں 3افراد جاں بحق

فاروق آباد : مختلف ٹریفک حادثات وواقعات میں 3افراد جاں بحق

  

فاروق آباد (نامہ نگار +نمائندہ خصوصی)ٹریفک حادثہ میںآئل ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوارمیاں بیوی کو کچل ڈالا،دونوں موقع پر جاں بحق بتایا گیا ہے کہ محمد نیاز جوکہ کیڑیانوالی کا رہائشی تھا اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فاروق آباد کی جانب آرہے تھے کہ سچا سودا چوکی پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے ان کو کچل ڈال جس پر وہ دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگے تھانہ صدر پولیس نے آئل ٹینکر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پکڑ لیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔دریں اثناء تھانہ صدر کے علاقہ جاتری سیکھا ں والی کے قریب سیم نالہ سے 35سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد صدر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو قتل کرنے کے بعد سیم نالہ میں پھینکا گیا ہے کیونکہ تین سے چار فٹ پانی میں کوئی شخص ڈوب ہی نہیں سکتا ۔

مزید :

علاقائی -