برطانوی فرم کا خیبرپختونخوا میں سیمنٹ کا پلانٹ لگا نے کااعلان

برطانوی فرم کا خیبرپختونخوا میں سیمنٹ کا پلانٹ لگا نے کااعلان

پشاور(اے این این) برطانیہ کی ایک فرم نے خیبرپختونخوا میں سیمنٹ کا پلانٹ لگانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت اور برطانوی فرم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ پلانٹ 2020ء کے آخر تک مکمل ہوگا جس پر 40 کروڑ ڈالر لاگت آئیگی، پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف سیمنٹ کی پیداوار میں اضافہ بلکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مزید : علاقائی