آپریشن ردالفساد : 2دہشتگردوں 14افغان شہریوں سمیت 71گرفتار

آپریشن ردالفساد : 2دہشتگردوں 14افغان شہریوں سمیت 71گرفتار

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن رد الفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے،سی ٹی ڈی نے اٹک پل پر کارروائی کرتے ہوئے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیاجبکہ دیگر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 14 افغان شہریوں سمیت 71 مشتبہ افراد کوبھی حراست مین لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے اٹک پل پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران 2دہشت گردوں کو دھر لیا جن کے قبضے سے 820گرام دھماکہ خیز مواد اور 8ڈیٹونیٹرز برآمد کر لئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالحسیب اوراحمد کے نام سے ہوئی ہے جو خیبر پختونخوا سے پنجاب آرہے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ راولپنڈی میں حساس مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے اکٹھے ہورہے تھے،پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔دوسری طرف آئی ایس پی آر کا کہنا ہے گزشتہ دو روز میں پنجاب رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 14 افغان شہریوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو اٹک، ناروال، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، ڈی جی خان اور راجن پور سے حراست میں لیا گیا ،گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکیا گیا۔

مزید :

علاقائی -