پی پی پی چوروں کا ٹولہ ، زرداری نے بینظیر کا خون تک بیچ دیا:ن لیگ

پی پی پی چوروں کا ٹولہ ، زرداری نے بینظیر کا خون تک بیچ دیا:ن لیگ

  

فیصل آباد،اسلام آباد(اے این این) مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں عابدشیرعلی اورطلال چوہدری نے کہاہے آصف علی زرداری اور شرجیل انعام میمن نے لوٹ کھسوٹ میں ڈاکٹریٹ کر رکھی ہے، پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کرایک چورہے، چوہدری نثارکیخلاف باتیں کرنیوالے کرپشن کا ایک الزام تو سامنے لائیں ،آئندہ انتخابات میں زرداری ٹولے کو مکمل ڈرائی کلین کریں گے، عمران خان بال ٹمپرنگ اور میچ فکسنگ کے ماسٹر مائنڈ ہیں ، نواز شریف کو اللہ نے پہلے بھی عزت دی اب بھی سرخرو ہوں گے۔اتوارکوفیصل آباد اوراسلام آباد میں الگ الگ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا سندھ میں چور اور ڈاکوؤں کی حکومت ہے ،صوبے میں 8برس کے دوران کرپشن کے سوا کوئی کام نہیں ہوا، شرجیل میمن کے اربوں روپے لانچوں کے ذریعے بیرون ملک جاتے تھے ، شرجیل میمن پاکستان کا سرمایہ لوٹ کرباہر لے گئے ،حتیٰ کہ ان کے گھر تک سے پیسے برآمد ہوئے ،پی پی کے وزراء کو ایک ایک پائی کاحساب دینا ہوگا ۔ ایک زرداری کی کرپشن سب پر بھاری ہے، وہ 10فیصد کرپشن سے 100پر چلے گئے اور انہوں نے بینظیر بھٹو کا خون بیچا، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والا سابق گورنر ماڈل ایان علی کا کیس لڑتا ہے، انہیں تو شرم سے ڈوب مرناچاہیے، عمران خان ریلو کٹا اور ٹیرو کٹا ہیں ، عدلیہ سے آزاد اور قانون کے مطابق فیصلہ آئے گا۔ کرپشن کر کے سیاست کے پیچھے چھپنا پیپلز پارٹی کے چوروں کا وطیرہ ہے ۔ شرجیل میمن کی چوریاں ذوالفقار مرزا سے پوچھ لی جائیں یہ چوروں کا وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹروں کے ڈھکن بھی بیچ کر کھاگیا ہے۔ اربوں کی کرپشن کر کے اب شور مچایا جارہا ہے۔ یہ چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی۔

ن لیگ

مزید :

علاقائی -