شام، دیرحافرشہر داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شام، دیرحافرشہر داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

دمشق (اے پی پی) شامی افواج نے 'دیرحافر' شہر کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا۔شامی افواج نے جمعہ کی رات مشرقی شہر دییرحافر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے. شامی افواج نے دیرحافر کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے چند دن پہلے بھرپورآپریشن شروع ہوا تھا.شامی ذرائع کے مطابق فوج نے دیرحافر کے تل السوس جیسے علاقے کو آزاد کرانے کے ساتھ دیگر علاقوں کی جانب پیشقدمی شروع کردی ہے اور دہشت گرد بڑی تعداد میں دیرحافر سے فرار ہو رہے ہیں.دیرحافر آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں.

مزید : عالمی منظر