خیبرپختونخوا حکومت عوام کا پیسہ ذاتی کاموں پر خرچ کر رہی ہے، امیر مقام
پشاور(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوامی وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،خیبرپختونخوا حکومت عوام کا پیسہ اپنے ذاتی کاموں پر خرچ کر رہی ہے،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اتوار کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوامی وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،خیبرپختونخوا حکومت عوام کا پیسہ اپنے ذاتی کاموں پر خرچ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم سکول کے دورے کیلئے بھی ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں۔
امیر مقام