آج سپریم کورٹ میں پیشی
اسلام آباد(اے این این)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری (آج) 27مارچ کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے ۔ انہیں عدالت عظمیٰ نے خلاف ضابطہ تقرریوں پر طلب کیا ہے ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کررہا ہے ۔ کیس کی سماعت(کل) 27مارچ کو پھر ہوگی ۔