سرکاری دورے پر نیوزی لینڈ پہنچ گے

سرکاری دورے پر نیوزی لینڈ پہنچ گے

  

بیجنگ(آئی این پی) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ سرکاری دور ے پر آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گے، وہ اپنے دورے کے دوران نیوزی لینڈ کے رہنماؤ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ،چینی وزیراعظم کے دورہ نیوزی لینڈ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ آسٹریلیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سرکاری دور ے پر نیوزی لینڈ پہنچ گے ہیں ،وہ اپنے دورے کے دوران نیوزی لینڈ کے رہنماؤ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون سے متعلقہ متعدد سر گرمیوں میں شرکت کریں گے۔ چین میں نیوزی لینڈ کے سفیر جون میکی نن نے اس امید کا اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ چینی وزیراعظم کے دورہ نیوزی لینڈ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

چینی وزیر اعظم

مزید :

علاقائی -