اکثر بکیوں کی سیاستدانوں کے ساتھ تصویریں ہیں

اکثر بکیوں کی سیاستدانوں کے ساتھ تصویریں ہیں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکڑبکیز کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصویریں موجود ہیں،جتنا بڑا دھندا ہوگا اسے اتنی ہی بڑی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام "سپورٹس ایکشن"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی ادارے مردہ ہو چکے ہیں اور ان سب کے پیچھے گندے چہیرے کام کر رہے ہیں۔لوگ پیسے کمانے کا ناجائز زریعہ اختیار کرتے ہیں، انہیں اپنی عزت اور نام کی پرواہ تک نہیں ہوتی،پیسے کے متلاشی لوگ کرپشن کرنے کاکوئی بھی موقع نہیں چھوڑتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اب کس کس کا رونا روئیں،یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے

مزید : علاقائی