7 ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح ترقی 3.48 فیصد رہی

7 ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح ترقی 3.48 فیصد رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2016-17ء میں ابتدائی 7 ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں (ایل ایس ایم) کے شعبہ کی شرح ترقی 3.48 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال کیلئے شعبہ کی ترقی کا ہدف5.9 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی شرح نمو 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبہ نے گزشتہ مالی سال کے دوران 90 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں اور شعبہ کی شرح ترقی 0.92 فیصد رہی تھی جبکہ جاری مالی سال میں ٹیکسٹائل کے شعبہ نے 0.29 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران کوک اور پٹرولیم مصنوعات کے شعبہ کی شرح نمو 4.85 فیصد رہی تھی جبکہ رواں مالی سال میں شرح ترقی 0.67 فیصد تک کم ہو گئی۔ تاہم ادویہ سازی کے شعبہ کی شرح ترقی 7.3 فیصد کے مقابلہ میں 7.57 فیصد تک بڑھی ہے اور کیمیکلز کے شعبہ کی شرح نمو 11.63 فیصد سے 2.13 فیصد تک کم ہو گئی ۔

سٹیٹ بینک کی روپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح ترقی مجموعی طور پر 3.5 فیصد رہی ہے

مزید :

علاقائی -