، ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری6فیصد بڑھ گئی

، ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری6فیصد بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال206-17ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری( ایف ڈی آئی) میں6فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران پاکستان میں1.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔معروف عالمی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے حوالے سے وفاقی حکومت توانائی کے شعبہ کے مسائل کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاوشیں کررہی ہے تاکہ قومی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطاقب جاری مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران ملک میں1.285 ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران1.212 ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال2015-16ء کے ابتدائی8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران ملک میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری میں72.5 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2017ء کے دوران فروری 2016ء کے مقابلہ میں ایف ڈی آئی میں20فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور فروری 2017ء کے دوران 123 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ فروری 2016ء کے دوران 155.2 ملین ڈالرکی ایف ڈی آئی کی گئی تھی اس طرح فروری 2016ء کے مقابلہ میں فروری 2017ء کے دوران32 ملین ڈالر کی کم سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں فارن پبلک انویسٹمنٹ کی شرح میں120 فیصد کا نمایاں اضافہ ہونے سے اس کا حجم 1.003 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران547 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -