، خشک میوہ جات کی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

، خشک میوہ جات کی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ماہ فروری 2017ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2017ء کے دوران 1.346 ارب روپے کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں فروری 2016ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات کا حجم 1.096 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2016ء کے مقابلہ میں فروری 2017ء کے دوران خشک میوہ جات کی قومی درآمدات میں 22.81 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید : علاقائی