امریکہ کا موسم بہار میں افغان صوبے ہلمند میں 300میرنیز بھیجنے کا اعلان

امریکہ کا موسم بہار میں افغان صوبے ہلمند میں 300میرنیز بھیجنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے رواں برس بہار میں 300 میرینز افغانستان بھیجنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ میرینزافغان فوج کو تربیت دینے والے فوجی اتحاد نارتھ ائٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کی مدد کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکو ایک بیان میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بتایاکہ اس موسم بہار میں افغان صوبے ہلمند میں 300 کے قریب میرینز بھیجے جائیں گے، جہاں امریکی فوج 2014 سے طالبان کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے، یہ میرینزافغان فوج کو تربیت دینے والے فوجی اتحاد نارتھ ائٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کی مدد کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -